لسان القرآن Lisan Ul Quran

لسان القرآن Lisan Ul Quran

Educational | Mohammad Dogar

在電腦上使用BlueStacks –受到5億以上的遊戲玩家所信任的Android遊戲平台。

網頁修改於: 2019年2月5日

Play لسان القرآن Lisan Ul Quran on PC

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْـمِ
اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اس کام کو مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔
یہ ایپ مکمل طور پر برادر عامر سہیل صاحب کے ۲۰۱۴ کے لیکچرز اور کتاب لسان القرآن پر مشتمل ہے۔میں نے اپنی طرف سے اس میں کسی بھی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔
اللہ تعالٰی برادر عامر سہیل صاحب کو جزا ئےخیرعطا فرمائے جنہوں نے عربی زبان سیکھنا ہر عام و خاص کے لیے آسان کر دیا ہے۔یہ ایپ قطعی طور پر لیکچرز کا متبادل نہیں ہے، بلکہ اس ایپ سے مستفید ہونے کی بنیادی شرط پہلے لیکچرز کو مکمل طور پر دیکھنا ہے۔ بصورت دیگر اس ایپ سے فائدہ حاصل کرنا دشوار ہوگا۔
اس ایپ کو بنانے کی وجہ یہ ہے کہ میرے متعدد دوستوں اور عزیز واقارب نے عربی زبان سیکھنے کے مختلف طریقے استعمال کیے، میرا مشاہدہ ہےکہ سب لوگ بڑے جوش و جذبہ سے ابتدا کرتے ہیں ،لیکن کچھ عرصہ کے بعد سیکھنا ترک کر دیتے ہیں، کیونکہ جوں جوں وہ آگے بڑہتے ہیں ، حاصل کردہ علم پر دسترس رکھنا مشکل ہو جاتی ہے۔
میں نے اپنے زمانہ طالب علمی میں ایک طریقہ اپنایا جس نے مجھے بہت مدد کی، ا اللہ تعالٰی کے فضل اور توفیق سے اس طریقہ کار کو اپنانےکی وجہ سے میرے لیے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں داخلہ لینا ممکن ہوا اور بعد ازاں امریکہ میں تعلیم کے دوران آسانی رہی۔شروع سےہی میری عادت رہی کہ اچھی سے اچھی اور مفصل کتاب پڑھنی ہے اور پھر اسکا خلاصہ بنالینا ہے، جو دہرائی کے لیے بہت آسانی پیدا کر دیتا ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوا کے ۲۰۰ صفحات کا خلاصہ ۲۰صفحات پر بنالیا ، جس کی وجہ سے مکمل کتاب چند منٹوں میں دہرائی جاسکتی ہے۔اسی طریقہ کو میں نے عربی زبان سیکھنے میں استعمال کیا جس کی وجہ سے کافی آسانی ہوئی۔جب میں نے اپنے جاننے والوں سے یہ طریقہ شئیر کیا تو اللہ کے فضل سے جو لوگ کافی کوششوں کے بعد مایوس ہو گئے تھے انھوں نے بھی آسانی سے اس کورس کو مکمل کرلیا۔
بنیادی طور پر اس ایپ کا مقصد مختصر وقت میں مکمل لیکچرز کو دہراناہے۔ اس ایپ کے آخر میں نے ایک سبق کا اضافہ کیا ہے جس میں تما م اسباق کا خلاصہ اور اہم قواعد کو اکٹھا کیا گیا ہے ۔ میں ذاتی طور پر اسم کے ۴۱ اسباق کو تقریبًا دو گھنٹوں میں دہرا لیتا ہوں ،جس کی وجہ سے ان تمام اسبا ق پر دسترص حاصل کرناااور یاد رکھنا بہت آسان ہو جاتاہے۔
ہر لیکچر کو ایک سبق کی شکل دی گئی ہے۔لیکچرز کو موضوع کے حساب سے تقسیم کیا گیا ہے۔ان لیکچرز میں جو کچھ بھی بورڈ پر لکھا گیا اس کو اسی طرح سے ہو بہو ٹائپ کرنے کی سعی کی ہے۔ ہر موضوع کی متعلقہ آڈیو ااوراس سبق سے متعلقہ لسان القرآن کتاب کے صفحات کو اپ لوڈ کیا گیاہے، اس کے علاوہ اس سبق سے متعلقہ لسان القرآن کتاب میں جو مشق دی گئی ہے اس کوبھی شامل کیا ہے۔اس کے علاوہ ہر لیکچر کا خلاصہ بھی تحریر کیا گیا ہے تاکہ دہرائی میں آسانی ہو۔اس کے علاوہ آخر میں متعلقہ ویڈیو کا لنک دیا گیا ہے جس کے ذریعے سے یو ٹیوب سے لیکچر دیکھا جا سکتا ہے۔متعلقہ موضوع کاویڈیو میں وقت بھی تحریر کیا گیا ہےجس کے ذریعہ اس کو آسانی سے ڈھونڈا جا سکتا ہے۔
میں محترم برادر عامر سہیل صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس ایپ کو مکمل کرنے میں راہنمائی فرمائی۔میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیات میں سے اپنا قیمتی وقت نکالا اور تمام اسباق کوپڑھا اورتصحیح کی۔
والسلام ،دعاؤں کاطالب
ڈاکٹر محمد آصف ڈوگر
۲۔۱۱۔۲۰۱۷

在電腦上遊玩لسان القرآن Lisan Ul Quran . 輕易上手.

  • 在您的電腦上下載並安裝BlueStacks

  • 完成Google登入後即可訪問Play商店,或等你需要訪問Play商店十再登入

  • 在右上角的搜索欄中尋找 لسان القرآن Lisan Ul Quran

  • 點擊以從搜索結果中安裝 لسان القرآن Lisan Ul Quran

  • 完成Google登入(如果您跳過了步驟2),以安裝 لسان القرآن Lisan Ul Quran

  • 在首頁畫面中點擊 لسان القرآن Lisan Ul Quran 圖標來啟動遊戲

觀看影片